
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہا ہے کہ پاکستان میں اب لوٹ مار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چوروں اور لٹیروں کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا پورا ٹولہ وزر اعظم عمران خان کی دیانتداری اور ایماندار ی کے سامنے کوئی سیاسی حیثیت نہیں رکھتا۔
[amazonad category=”Electronics”]
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل میں خیانت کر کے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا جبکہ سابق ادوار میں سیاست کو ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ عوام بنیادی ضروریات کو ترستے رہے اور سابق حکمرانوں کے بینک بیلنس بڑھتے رہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی کے کرپٹ دور میں ہر روز نیا اسکینڈل سامنے آتا تھا، کئی برس تک حکمرانی کرنے والے خاندانوں کی اپنی حالت بدل گئی لیکن عوام کے حالات نہیں بدلے۔
سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلی بار مافیا پر ہاتھ ڈال کر بااثرشخصیات کو قانو ن کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اب لوٹ مار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ملک کو آگے لے جانے کے لئے قوم پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News