Advertisement
Advertisement
Advertisement

صفائی کے کام کی مانیٹرنگ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

صفائی کے کام کی مانیٹرنگ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی سے صفائی کے کام کی مانیٹرنگ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسپین اور چین کی کمپنیوں کے درمیان ضلع وسطی اور کورنگی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی تقریب ہوئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی اور وسطی میں صفائی کے لئے اسپین اور چین کی کمپنیوں سے معاہدہ طے پاگیا ، دونوں کمپنیاں اگست کے دوسرے ہفتے سے صفائی کا کام شروع کریں گی اور اس معاہدے کے بعد پورے کراچی کی صفائی کا کام آؤٹ سورس ہوجائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمپنی کورنگی اور اسپین کی کمپنی ضلع وسطی میں کام کریں گی جبکہ چینی کمپنی صفائی ستھرائی کا پلانٹ اور 40 میگا واٹ کا کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کراچی سے صفائی کے کام کی مانیٹرنگ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ذمہ داری ہے، اب پورے شہر کے میونسپل علاقے سے سولڈ ویسٹ کی کلیکشن اور ڈمپنگ ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل 2017 میں ضلع غربی، کیماڑی اور ملیر میں کام شروع ہوا تھا۔ کام شروع کرنے کے معاہدہ پر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی زبیر چنہ اور سی ای او اوبرسر جیمی مارٹن نے دستخط کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر