
عیدالاضحیٰ پر ریلوے حکام نے فریٹ کرایوں میں 5 سے 25 فی صد تک کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کرایوں میں کمی کا فیصلہ عید کی چھٹیوں میں تاجر برادری کی سہولت کے لیے کیا گیا۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ فریٹ کرایوں میں 5 سے 25 فی صد تک کمی کردی گئی ہے،فریٹ کرایوں میں کمی کا اطلاق 20 سے 22 جولائی تک ہوگا۔
ریلوے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کوئلہ ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فی صد کمی اور کنٹینرز ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جنرل کارگو کے کرایوں میں 25 فی صد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے محکمہ ریلوے نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ عید کے تینوں دن ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں کا ہر صورت خیال رکھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News