Advertisement

شلپا شیٹی کے شوہر نے کون کونسی معروف اداکاراؤں کو فحش فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ اور ڈانسرشلپا شیٹی کے شوہر نے کون کون سی معروف بھارتی اداکاراؤں کو فحش فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلموں میں گرفتاری کے بعد حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ عرب بالی  ووڈ ڈانسر نورا فتیحی، نیہا دھوپیا اور سلینا جیٹلی سمیت دیگر اداکاراؤں کو بھی جلد فحش فلموں کی پیش کش کی جانی تھی۔

رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی جانب سے بنائی گئی ایپ (ہاٹ شاٹ) کی ٹیم کی جانب سے بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جلد ہی فلموں کے لیے نامور بالی ووڈ اداکاراؤں سے روابط کیے جانے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ہاٹ شاٹ ٹیم کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جلد ہی ایپ انتظامیہ عرب ڈانسر نورا فتیحی، اداکارہ نیہا دھوپیا، سلینا جیٹلی، کم شرما، ارشی خان، غزیلی ٹھاکرال اسکارلٹ روز اور بربرا موری سے فلموں کی شوٹنگ سے متعلق رابطہ کرے گی۔

Advertisement

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو میں مذکورہ اداکاراؤں کے فحش فلموں میں کام کرنے سے متعلق بات کہی گئی تھی یا نہیں، تاہم ہاٹ شاٹ انتظامیہ کے عہدیدار ویڈیو میں بتاتے دکھائی دئیے کہ وہ ان نامور اداکاروں سے جلد رابطہ کرنے والے تھے۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر صنعت کار راج کندرا کو 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف فروری 2021 میں مقدمہ دائر ہوا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عاطف اسلم گلوکاری کے بعد ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کو تیار
سپر ہٹ فلم 'ہے بے بی' کی بچی اب 17 سال بعد کیسی دکھتی ہے؟ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی کونسی فلم کی آفر ٹھکرائی؟
سنجے لیلا بھنسالی اپنی پہلی ویب سیریز "ہیرامنڈی" میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟
معروف بھارتی اداکار کا کام سے بریک لینے کا فیصلہ
کترینہ کیف کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version