Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں اپنے شہروں اور دیہاتوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا چاہیئے، ناصر حسین

Now Reading:

ہمیں اپنے شہروں اور دیہاتوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا چاہیئے، ناصر حسین
ناصر شاہ

جلد از جلد عوام کو مفت اور سستی بجلی فراہم کریں گے، وزیر توانائی سندھ

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے شہروں اور دیہاتوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلدیاتی اداروں کو ہدایات دی کہ تمام بلدیاتی ادارے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کانٹی جنسی پلان بنا کر محکمہ سے شیئر کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربان کیے جانے والے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے، آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے ضروری مشینری کا بندوبست کیا جائے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جن مقامات پر قربانی کی جائے وہاں پر صفائی ستھرائی کر کے چونا چھڑکا جائے، یہ سال وبائی امراض کا ہے اس لئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، جراثیم کش ادویات اور کیمیکل کی خریداری کو بھی بروقت کیا جائے۔

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں، جانوروں کی قربانی کے وقت مویشی مالکان اور قصاب حضرات کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں، ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر