کسانوں کو سود کے بغیر کاروبار کیلئے مالی مدد دیں گے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ہے ، ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضوں کو کامیاب پاکستان کے بینر تلے لایا جائے گا جبکہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔
حکومت نے اربوں روپے کا بجٹ مختص کر دیا ہے اور 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ بھی دیا جائے گا۔
اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ نچلے طبقے کے 40لاکھ خاندان کو کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے، کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے مالی مدد بھی دیں گے۔
وہیں دوسری جانب عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ہرخاندان میں سے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو لو کاسٹ ہاوسنگ اسکیم میں بھی شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک گیر سطح پر عوامی فلاح کے اقدامات کی ہدایت کی ہے ، نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ ساتھ ہر پاکستانی منصوبے سے براہ راست فائدہ اٹھا سکے گا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں معاون خصوصی عثمان ڈار، قومی بینک کے سربراہ اور اعلی حکام نے کی شرکت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

