
سندھ حکومت نے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کورونا کی چوتھی لہر کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، اندورون ملک سے سندھ میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکٹ لازمی قرار دئیے جانے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حوالے سے محکمہ صحت نے مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں او پی ڈیز میں ذمے دارایاں ادا کرنے والے ڈاکٹروں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ سرٹیفکیٹ نہ لانےوالے مریضوں کا معائنہ نہ کیا جائے۔
مراسلے میں سرکاری اسپتال کا رخ کرنے والے مریضوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مریض شناختی کارڈ اورویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ لائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News