شہر قائد میں برساتی نالوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
آپریشن کی قیادت سئنیر ڈایریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کررہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے برساتی نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے سب سے بڑے گجر نالے پر 10 مقامات پر بیک وقت تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے اسکے علاوہ جوبلی مارکیٹ پر بھی نالوں پر بنائی گئی دکانوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس، اینٹی اینکروچمنٹ پولیس ، رینجرز، سٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News