 
                                                                              قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔
نوٹس کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے کلائنٹ قادر مندوخیل اپنے حلقے میں قابل احترام شخصیت ہیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے منتخب نمائندے کو تھپڑ مارا اور غلیظ زبان استعمال کی تھی، پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے تھے۔
نوٹس کے متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ قادر خان مندوخیل نے جب فردوس عاشق اعوان کو کرپشن کا آئینہ دیکھایا تووہ آپے سے باہر ہوگئیں، فردوس عاشق اعوان قادر مندوخیل سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نامہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں شائع کرایا جائے، فردوس عاشق اعوان سات روز معافی مانگنے سمیت 58 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 