
–FILE–A netizen uses the mobile app of Tik Tok, an overseas iteration of short video app Douyin, of Beijing Bytedance Technology Co Ltd, in Ji’nan city, east China’s Shandong province, 13 January 2019. Musical.ly, the popular teen video app now known as TikTok, will pay a record $5.7 million to settle claims by the U.S. government that it illegally collected personal information from children. Musical.ly reached an agreement with the Federal Trade Commission, the agency said Wednesday in a statement, resolving allegations that the social-media company failed to obtain parental consent before collecting names, email addresses and other information from children younger than age 13.No Use China. No Use France.
ٹک ٹاک کی جانب سے سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان میں 6.5 ملین ویڈیوز ہٹادی گئی ہیں۔
ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی اور غیر مناسب مواد ہٹانے کے حوالے سے پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے، عالمی سطح پر پہلی سہ ماہی کے دوران 61 ملین سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئی تھیں۔
یہ تعداد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کے 1 فیصد سے بھی کم ہے۔
ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق 91.3 فیصد ویڈیوز کو رپورٹ ہونے اور 81.8 فیصد ویڈیوز کو دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا ، ٹک ٹاک کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کیلئے عوامی صحت کے ماہرین کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 19- کووڈ اور ویکسین کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ غیر مناسب مواد کو خود بخود ہٹانے کیلئے ٹیکنالوجی پر بھی بھروسہ کیا جاتا ہے اسکے علاوہ ٹک ٹاک اپنی ماڈریشن ٹیم کی تعلیم و تربیت پر بھی مسلسل کام کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News