Advertisement
Advertisement
Advertisement

توند اور امراض قلب کی بیماری سے بچاؤ کے لئے کیا استعمال کرنا چاہیئے؟

Now Reading:

توند اور امراض قلب کی بیماری سے بچاؤ کے لئے کیا استعمال کرنا چاہیئے؟

توند اور امراض قلب کے مسائل ہر عمر میں درپیش رہتے ہیں لیکن ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس طرح کے مسائل اور بیماریوں کا شکار درمیانی عمر کے لوگ زیادہ ہوتے ہیں۔

اگر آپ کا بھی تعلق درمیانی عمر  کے لوگوں سے ہے تو پریشان نا ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو توند اور امراض قلب کی بیماری سے بچنے کے آسان طریقے بتائیں گے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ سالم اناج امراض قلب، پیٹ اور کمر کے حجم، ہائی بلڈ پریشر، بلڈ شوگر لیول اور نقصان دہ چربی کے ذرات جیسے خطرات بڑھانے والے 5 عناصر پر اثرانداز ہوتا ہے۔

سالم اناج پر مبنی غذاؤں میں دلیا، براؤن بریڈ، براؤن چاول، جو اور باجرے سمیت متعدد دیگر شامل ہیں۔

اناج کی یہ قسم میں پراسیس اناج کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش ہوتی ہے کیونکہ اس کی باہری تہہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ اندر بی وٹامنز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور صحت کے لئے مفید چکنائی جیسے اجزاء ہوتے ہیں۔

Advertisement

محققین کا کہنا تھا کہ ہمارے نتائج سے عندیہ ملتا ہے سالم اناج والی غذا کا استعمال صحت کے لئے خوراک کا حصہ ہونا چاہیے جس سے عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی وزن میں کمی یا اسے مستحکم رکھنا ممکن ہوسکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ سالم اناج کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو عمر گزرنےکے ساتھ مستحکم رکھ پاتے ہیں اور ان عناصر کی روک تھام سے امراض قلب سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالم اناج سے لوگوں کو اپنے جسمانی وزن کو مستحکم رکھنے اور دیگر امراض کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے، کیونکہ اس میں غذائی فائبر، میگنیشم، پوٹاشیم اور اینٹی آکسائیڈنٹس وغیرہ بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں ممکنہ کردار ادا کرتے ہیں۔

[amazonad category=”Auto”]ا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر