
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں وزیراعظم نے پہلی بار مافیا کو چیلنج کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق کا ساتھ دینے کیلئے کھل کر سامنے آنا چاہیئے، جس نظریے کو آپ پسند کرتے ہیں اسکا کھل کر ساتھ دینا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کا سیاسی فیصلہ سرینگر پر اثر انداز ہوگا، وزیراعظم پاکستان کو اسکے اصل مقام کی طرف لیکر جائیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا، پاک فوج کے محافظ سیاست سے بالاتر ہو کر وطن عزیز کا دفاع کرتے ہیں۔
پیر نورالحق قادری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ فلسطین پر بہترین انداز میں سفارتکاری کی، وزیراعظم نے حجاب پر کھل کر بات کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News