Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے لئے ایک اور جھٹکا، سی این جی مہنگی کر دی گئی

Now Reading:

عوام کے لئے ایک اور جھٹکا، سی این جی مہنگی کر دی گئی

پٹرول اور ایل پی جی کے بعد عوام کو ایک اور جھٹکا، سی این جی مہنگی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے بعد سی این جی 18 روپے لیٹر مہنگی کر دی گئی ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایل این پر 12 فی صد جی ایس ٹی بڑھا دیا گیا ہے، مہنگے داموں سی این جی خرید کر ہمیں دی جا رہی ہے، پنجاب اور کے پی کے میں سی این جی کی قیمت 88 روپے سے بڑھ کر 106 سے 109 روپے لیٹر ہو جائے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت بڑھنے سے مالکان مشکلات اور گیس گاڑی مالکان کی قوت خرید سے باہر ہو جائے گی، سی این جی سیکٹر کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے جس میں اربوں روپوں کی کثیر سرمایہ کاری ڈوب جائے گی، مسئلے کو حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطے کیا جائے گا۔

غیاث پراچہ نے مزید کہا ہے کہ اس وقت پنجاب میں سی این جی کی قیمت 88.21 روپے لٹر ہے، سندھ میں سی این جی 30 روپے کلو مزید مہنگی ہو سکتی ہے، اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو تین ہزار سی این جی اسٹیشن بند ہو جائیں گے اور ایل این جی پر عائد 17 فی صد سیلز ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو 20 لاکھ گاڑیاں اور 4 لاکھ ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر