 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل عائشہ عُمر نے شادی کے حوالے سے اپنی رائے دے دی۔
حال ہی میں عائشہ عُمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ کیا شادی ایک بار کرنی چاہیے؟ یا پھر دوبارہ بھی کی جاسکتی ہے؟
[amazonad category=”Auto”]
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عُمر نے کہا کہ اگر کسی شخص کی پہلی شادی ناکام ہوچکی ہے تو وہ دوسری شادی بھی کرسکتا ہے لیکن کوشش کریں کہ شادی ایک ہی ہو اور کامیاب ہو۔
عائشہ عُمر نے کہا کہ اگر کسی کی پہلی شادی میں مسائل درپیش ہیں تو وہ خود کو اذیت میں نہ ڈالے اور اپنے لیے بہترین جیون ساتھی کا اتنخاب کرے۔‘
اداکارہ عائشہ عُمر نے شادی کے حوالے سے کہا کہ پتھر پر لکیر نہیں ہے کہ انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی ہے۔
گزشتہ سال ایک ویب شو میں مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمر نے کہا تھا کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور شادی کے لیے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللّہ اور شیخ رشید بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 