شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے ، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لانڈھی میں 9، اولڈ ائیرپورٹ میں 1 اعشاریہ 2 ، جناح ٹرمینل میں 3 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی اے ایف بیس فیصل میں 2 اعشاریہ 1 جبکہ پی اے ایف بیس مسروراور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 16 جولائی تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News