مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل تاحال انجری کا شکار ہیں وہ اب بھی اپنی دائیں ٹانگ میں درد محسوس کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انجری کے باعث وہ 5 سے 6 جولائی تک ڈربی میں شیڈول آخری دونوں پریکٹس سیشنز میں شرکت نہیں کریں گے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین نے اسی انجری کی وجہ سے ڈربی میں کھیلے گئے دونوں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل کے ری ہیب کا آغاز ہوچکا ہے تاہم ان کا ایم آرآئی اسکین 6 جولائی کو کارڈف میں ہوگا، جس کا جائزہ لینے کے بعد ہی ان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی کو کارڈف سے ہوگا جبکہ قومی کرکٹ اسکواڈ 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News