Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
تعداد

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے اب خود ہی فیصلےکرنا ہوں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ 19 جولائی سے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اس کے بعد ماسک رضا کارانہ طور پر پہنا جاسکے گا۔

برطانوی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے دنوں کی ایک میٹر کی سماجی دوری کی شرط بھی ختم کی جارہی ہے جبکہ سیلف آئیسولیشن برقرار رہے گی۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن کے مثبت نتائج کے سبب پابندی اٹھانا ممکن ہوا ہے۔ ریسٹورنٹ ، پب میں کیو آر کوڈ سائن اِن کرنے کی شرط اور گھروں میں صرف 6 افراد کی ملاقات کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

Advertisement

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کوویڈ کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔29 جولائی تک ملک کی تمام بالغ آبادی کو پہلی ڈوز، دو تہائی کو دوسری ڈوز بھی لگادی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر