
شہر قائد میں عید سے قبل ٹھنڈی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر، گلشن اقبال ، حسن اسکوائر ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، سرجانی اور نارتھ کراچی سمیت گرومندر میں گزشتہ 3 گھنٹے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں شام کے اوقات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News