Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سے سکھر تک لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

کراچی سے سکھر تک لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پورے سندھ میں کراچی سے سکھر تک لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ دریا میں سکھر کا سارا گندا پانی جارہا ہے، بیگاری میں شکارپور کا گندا پانی جارہا ہے، لاڑکانہ کا گندا پانی رائیس کینال میں جاتا ہے، دادو کے گٹروں کا پانی ایم این وی ڈرین میں شامل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے بی فیڈر میں کوٹری ٹھٹھہ جامشورو کا گندا اور زہریلا پانی شامل ہوتا ہے، کے بی فیڈر میں انڈسٹریل زون ، نوریا آباد کا گندا پانی جاتا ہے، یہ سارا گندا پانی کینجھر جھیل کے ذریعے کراچی کی عوام کو پلایا جاتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے وزیر بھی مرتضیٰ وہاب ہیں، جتنی این ای اوسیز ملتی ہے سب مرتضیٰ وہاب دیتے ہیں، ان این او سی کے تحت کروڑوں روپے کی رشوت لی جاتی ہے، سندھ کی عوام کو گٹروں کا ملا ہوا پانی پلایا جاتا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے تحت صاف پانی کی فراہمی ان کا کام ہے، دوسرے طرف قانون کے وزیر بھی مرتضیٰ وہاب ہیں، سندھ میں پراسیکیوشن تباہ و برباد ہوچکی ہے، عدالتوں میں عوام پریشان ہورہی ہوتی ہیں لیکن کوئی انصاف نہیں ملتا۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ مرتضیٰ وہاب کا کام صرف ٹی وی پر آکر اپنی حکومت کے گندے کام اور کرپشن کا دفاع کرنا ہے، مرتضیٰ وہاب کے پاس پہلے ہی قانون اور ماحولیات کے محکمے موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر