
گرمی سے بچاؤ کے لئے کویتی شہری نے ایک دلچسپ تجویز پیش کردی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی شہری نے تجویز دی کہ ہلاکت خیز گرمی سے بچنے کے لئے طیاروں سے برف گرائی جائے۔
[amazonad category=”Electronics”]
ایک شہری نے ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ گرمی سخت پڑ رہی ہے، میری آرزو ہے کہ وزارت دفاع جو طیارے استعمال کرتی ہے ان پر برف کی سلیں لادیں اور شدید گرمی والے علاقوں پر برف کی بارش کردیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہوگا تو ہمارے یہاں گرمی کا موسم برسات کے موسم میں تبدیل ہوجائے گا۔
کویتی شہری نے مزید کہا کہ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ہمارے یہاں برف کے کارخانے دن رات کام کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سارے عمل سے سخت گرمی ختم ہوجائے گی اور آب وہوا تازگی بخش بن جائے گی۔
کویتی شہری کے اس عجیب و غریب فارمولے پر مبنی تجویز کے چرچے بہت مقبول ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News