
پاکستان شوبز انڈسٹری کےاداکار عمران عباس نے انسٹا گرام پر بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے ساتھ ایک عید منانے کی یادگار تصاویر شیئر کر دی۔
عمران عباس کو اعزاز حاصل ہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے انہیں خصوصی طور پر اپنے گھر مدعو کیا تھا جہاں انہوں نے ایک ساتھ عید منائی تھی۔
[amazonad category=”Electronics”]
عمران عباوس نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب آپ نے میرے والدین سے فون پر بات کرکے مجھے اپنے گھر عید منانے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی موجودگی نے واقعی مجھے حیرت اور جادوئی کیفیت میں ڈال دیا تھا۔
یاد رہے پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہونے والے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News