 
                                                      سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بگ باس سیزن 14 کی ایک قسط کا معاوضہ 20 کروڑ روپے لیے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلو میاں بھارتی ٹی وی کے شو بگ باس کی میزبانی گزشتہ 12 سیزن سے کرتے آرہے ہیں، شو کی بڑھتی مقبولیت کے باعث سلمان خان اپنے معاوضے میں ہرسال اضافہ کردیتے ہیں۔
بگ باس کے گزشتہ سیزن میں سلمان خان نے ایک قسط کا معاوضہ 13 کروڑ لیا تھا۔
واضح رہے اداکار سلمان خان نے بگ باس کے سیزن 11 میں ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ لیا تھا جبکہ سیزن 10 کا معاوضہ 8 لیا تھا۔
اس کے علاوہ سلمان خان نے بگ باس کے سیزن 8 میں ایک قسط کا معاوضہ 5.5 کروڑ لیا تھا جبکہ سیزن 7 کا معاوضہ 7 لیا تھا اور سیزن 2 سے 4 تک 2.5 کروڑ معاوضہ لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 