Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب :سانپ اور اژدہے بلوں سے نکل کر آبادی میں آگئے ،ویڈیو وائرل

Now Reading:

سعودی عرب :سانپ اور اژدہے بلوں سے نکل کر آبادی میں آگئے ،ویڈیو وائرل

سعودی عرب کے ساحلی شہر جازان میں مسلسل بارشوں کے بعد بڑی تعداد میں سانپ اور اژدہے بلوں سے نکل کر رہائشی آبادی میں آ گئے ،یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جازان ریجن میں بارش کے بعد بڑی تعداد میں سانپ اور اژدہے سیلابی پانی کے ساتھ بہتے ہوئے شہری آبادی کے قریب پہنچ گئے، اتنے زیادہ سانپوں کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس سلسلے میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں بڑی تعداد میں سانپوں اور ایک اژدہے کو رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے قریبی وادی میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، اور پانی سانپوں کے بلوں میں بھر جانے کے باعث بڑی تعداد میں سانپ پانی کے ساتھ بہتے ہوئے آبادی کے قریب پہنچ گئے۔

سانپوں کے باہر نکل آنے کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ لوگوں نے بڑی تعداد میں سانپوں کو مارا تاکہ وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ریجن میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کو خدشہ ہے کہ سانپ نکلنے کا واقعہ دوبارہ بھی پیش آ سکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر