
پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹیز اور کالجز 12 جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گی۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کی اجازت ہوگی۔ بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبہ بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News