
خانہ کعبہ کا غلاف مبارک 9 ذی الحجہ کوتبدیل کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوم وقوف عرفہ کو پرانا غلاف تبدیل کرکے اس کی جگہ نیا غلاف چڑھایا جائے گا جبکہ یکم ذی الحجہ کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز یا ان کے نائب کی طرف سے کعبہ کے متولی کو غلاف کعبہ سپرد کیا جائے گا۔
المالکی کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام سرگرمیاں مسلم دنیا کے ذرائع ابلاغ کے ذریعے دکھائی جائے گی تاکہ غلاف کعبہ کی تیاری کے حوالے سے سعودی قیادت کی کاوشوں کا اظہار کیا جاسکے اور حرمین شریفین میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے فراہم کردہ خدمات کو پیش کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ عمل حرمین انتظامیہ کے سربراہ کی موجودگی میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News