چند ملی میٹر بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تاحال بارش کا پانی جمع ہے، ضلع وسطی کے کئی علاقوں کی گلیاں تاحال زیر آب ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی کی گلیوں میں پانی جمع ہے اور ضلع غربی میں اورنگی ٹائون، منگھوپیر کے علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں کیچڑ موجود ہے اس کے علاوہ بلدیہ ٹائون، اتحاد ٹائون کے نشیبی علاقوں میں تاحال برساتی پانی موجود ہے اور لیاری کے مختلف علاقوں سے بارش اور سیوریج کا پانی نکاس نہیں کیا جاسکا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کی مختلف گلیاں تاحال بارش کے پانی سے زیر آب ہیں اور ملیر اور بن قاسم کی مختلف کچی آبادیوں میں تاحال بارش کا پانی جمع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News