
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کورونا ویکسین نہ کرانے والے شہریوں پر ڈومیسٹک پروازوں میں سفر پر پابندی ہے اور یکم اگست سے کورونا ویکسین نہ کرانے والے ہوائی سفر نہیں کرسکیں گے۔
این سی او سی نے وزرات ہوابازی اور سی اے اے کو اس سے متعلق خط لکھ کر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News