 
                                                                              ویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے انوکھا رکشہ تیار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں انوکھا رکشہ تیار کیا گیا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشے کو کس منفرد طرز سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
رکشے پر نیلے رنگ کا پینٹ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی چاروں اطراف سے ویکسین کی سوئیاں پھیلی ہوئی ہیں۔
رکشے میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب ہے جو اونچی آواز میں لوگوں کو ویکسین کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرے گا۔
بھارت میں کووڈ کی دوسری لہر نے زندگی کا نظام مفلوج کررکھا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار رہے ہیں۔
بھارت میں ادویات، ہسپتالوں کے بیڈ اور آکسیجن کی کمی کے بعد رکشہ ڈرائیورز نے مریضوں کی مدد کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔
ڈرائیورز نے اپنے رکشوں کو ایمبولینس میں تبدیل کیا اور اس میں مریضوں کو مدد فراہم کی۔
اسی ضمن میں چنئی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے شہر میں ایک رکشہ تیار کیا ہے جو لوگوں کو ویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 