Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نےبنیادی سہولتوں کے لئے ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا ہے، اسلم اقبال

Now Reading:

حکومت نےبنیادی سہولتوں کے لئے ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا ہے، اسلم اقبال

اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کھلی کچہری کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل سنے اور بعض شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی حکامات جاری کیے گئے ہیں، زیادہ تر شکایات واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، تعلیم،صحت، پولیس اور سوشل سیکٹر سے متعلقہ تھیں، کھلی کچہریوں کے انعقاد سے لوگوں کے مسائل بروقت حل ہوتے ہیں۔

وزیر صنعت وتجارت کا کہنا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا،آئندہ روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری منعقد ہوگی، عوام کے مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے اور میں ان کو حل کرنے کے لئے ہر حد تک جاؤں گا، فرسودہ نظام عوام کے لئے نت نئے مسائل پیداکر رہا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اگر عوام کے مسائل دفاتر میں ہی حل ہوں تو انہیں کھلی کچہریوں میں نہ آنا پڑے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں فرسودہ نظام کو بدلنے کیلئے کوشاں ہیں، سرکاری اداروں میں اصلاحات کے ذریعے ان کی خدمات کی فراہمی کی استعداد بڑھائی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ سکندریہ کالونی میں گرلز ڈگری کالج پر ایک کروڑ روپے کی لاگت پی ٹی آئی حکومت کا علاقہ کے عوام کے لئے تحفہ ہوگا، سمن آباد موڑ پر انڈر پاس بنایا جائے گا اس کے علاوہ فش مارکیٹ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات کیے جائیں گے، فش مارکیٹ کی شہر سے باہر منتقلی کے لئے انتظامیہ کو جامع پلان بنا کر دیا تھا، فش مارکیٹ کی منتقلی میں تاخیر کیوں ہوئی ہے اس بارے میں ڈپٹی کمشنر سے آج ہی بات کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر