Advertisement

حکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے ، حسن مرتضی

حسن مرتضی

پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ حکومت عوام کو  یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہریوں کو سستا آٹا، چینی اور گھی نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی میں زہر گھولنے والی حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت 68 روپےسے بڑھا کر 84.50 روپےکردی ، آٹا ساڑھے 7 روپے فی کلو جبکہ چینی 17 روپے فی کلو مہنگی کرکے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ، خوردنی  تیل 90 روپے فی کلو مہنگا کرکے وفاقی کابینہ نے عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکہ ڈالا ہے۔

پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ چینی کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے کرنے والے چینی درآمد کرکے اپنے سہولت کاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ، عام انسان  بچوں کی تعلیم کے خرچے، بجلی کے بلوں اور اپنے گھر کے ماہانہ بجٹ سے پریشان ہے ، نوجوان طبقہ کہنے پر مجبور  ہے کہ نئے پاکستان میں ذہنی اور جسمانی اذیت کے سوا کچھ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version