فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن اور بدعنوانوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہےکہ عوام نے کرپٹ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا مینڈیٹ تحریک انصاف کو دیا ہے، پاکستان کے غیور و باشعور عوام وزیراعظم عمران خان کی طاقت بنتے ہوئے کرپٹ اور جعلی سورماؤں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ کنیزوں کی چتر چالاکیاں خود نمائی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں، جعلی راجکماری کے اشاروں پر اچھل کود کنیزوں کی نوکری کا حصہ ہے،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے کنیز دوم کا جھوٹا واویلا اپنا قد بڑھانے کی ایک ناکام کوشش ہے جس میں ناکامی کے بعد کنیز دوم سوگ منا رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن اور بدعنوانوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ عوام نے کرپٹ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا مینڈیٹ تحریک انصاف کو دیا۔ پاکستان کے غیور و باشعور عوام وزیراعظم عمران خان کی طاقت بنتے ہوئے کرپٹ اور جعلی سورماؤں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے!
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 4, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News