ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت میں روزانہ معصوم کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی لیڈر شپ جموں و کشمیر کی عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ کشمیر ایک مسئلہ ہے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بھی کہا جاتا ہے کہ اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا مگر اسکے برعکس کیا گیا، کشمیریوں، پاکستان اور عالمی برداری کی طرف سے بھارت کے اقدامات پر ردعمل آیا مگر وہ کافی نہیں تھا، یو این سیکرٹری جنرل نے بیان دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل یو این سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا میں کشمیر پر بات ہو رہی ہے، عالمی میڈیا نے بھی مسئلہ کشمیر کو بہت اجاگر کیا ہے، بھارت کے ساتھ کوئی بیک چینل ڈپلومیسی نہیں ہورہی، ہمارا مقصد بھارت سے بات کرنا تو ہے مگر بات مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کیلئے ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ کشمیریوں کو انکی اپنی زمین پر اقلیت میں تبدیل کریں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، کشمیریوں کو بات کرنے کی اجازت دی جائے، جو جعلی ڈومیسائل ایشو کیے گئے ہیں بھارت وہ کینسل کرے، جب تک بھارت یہ اقدامات نہیں لیتا اس پر بات نہیں ہوگی، جتنے بھی ماورائے عدالت قتل ہوئے اسکے لیے ایک خود مختار کمیشن ہونا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News