 
                                                                              افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے20 پاکستانی گزشتہ شب بذریعہ بس ملتان پہنچے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملتان پہنچنے والے تمام افراد کو ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام کورنٹائن سنیٹر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور:جو افراد گھروں کو چلے گئے تھے انہی بھی ٹریس کرکے کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ بہاولپور،ڈی جی خان اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے افراد کو متعلقہ ڈویژن میں بھجوا دیا گیا ہے اور افغانستان سے آنیوالے مزید پاکستانیوں کو قرنطینہ کرنے کے پیشگی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 