Advertisement
Advertisement
Advertisement

پریش راول کا ہیرا پھیری 3 کے حوالے سے اہم اعلان، مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی

Now Reading:

پریش راول کا ہیرا پھیری 3 کے حوالے سے اہم اعلان، مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی

معروف بھارتی اداکار پریش راول نے مشہورِ زمانہ کامیڈی فلم ہیرا پھیری کے دوسرے سیکوئل ‘ہیرا پھیری 3’ سے متعلق تذکرہ کرتے ہوئے مداحوں کو جلد خوشخبری کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریش راول نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہیرا پھیری 3 پر کام جاری ہے، امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک مداح اس حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے۔

2018  میں معروف ہدایتکار اندرا کمار نے ٹوئٹر پر تصدیق کی تھی کہ فلم ہیرا پھیری 3 پر کام شروع ہونے جارہا ہے جس کے بعد مداحوں کو اس کا بے صبری سے انتظار تھا۔

خبریں تھیں کہ اکشے کمار فلم کا زیادہ معاوضہ طلب کررہے ہیں جس کے باعث ان کی جگہ ابھیشیک بچن کو کاسٹ کیا جائے گا، بعدازاں اکشے کمار کو ہی فلم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ‘ہیرا پھیری’ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز ہوا، فلم میں اداکار اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر