Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی گلوکار جھیل میں ڈوبنے سے ہلاک

Now Reading:

معروف بھارتی گلوکار جھیل میں ڈوبنے سے ہلاک

معروف بھارتی پنجابی صوفی گلوکار انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف بھارتی پنجابی صوفی گلوکار منمیت سنگھ کی لاش ہماچل پردیش کے کانگرا علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

منمیت سنگھ پنجاب کے مشہور صوفی سائیں بردران کے گلوکاروں میں سے ایک تھے۔

ایک سینئر پولیس آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل گلوکار منمیت سنگھ کی گمشدگی کی رپورٹ  کانگرا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی تھی۔

 گلوکار منمیت سنگھ کی لاش برآمد ہونے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال  بھیجا گیا تھا بعد ازاں اسے ان کی فیملی کے حوالے کردیا گیا تھا۔

Advertisement

منیمت سنگھ اپنے دوستوں کے ہمراہ ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالا کے علاقے کانگرا میں ٹریکنگ پر گئے تھے۔

تاہم یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہاں آنے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث گلوکار کا پیر پھسل گیا اور وہ جھیل میں گرپڑے اور پانی میں ڈوبنے سے گلوکار کی موت واقع ہوگئی۔

 منمیت سنگھ کی لاش منگل کی شام کو دریافت ہوئی ہے اور اب انہیں ان کے آبائی شہر امرتسر لے جایا جارہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر