
وزارت خزانہ نے بجٹ میں اعلان کردہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ نے ملازمین کی پینشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 تا بائیس کے ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنسس دینے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
نوٹیفکیشن کے مطابق سول و آرمڈ فورس کے ملازمین کو یکم جولائی سے دس فیصد اضافہ کے ساتھ پینشن ملے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے باعث ملازمین کو جولائی کی ایڈوانس تنخواہ اور پینشن بھی بجٹ میں اعلان کردہ دس فیصد اضافے کے ساتھ ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News