
ناسا نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا خاتمے کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جو کہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ ممکنہ طور پر دنیا 2030 تک ختم ہوجائیگی۔
امریکہ کی اسپیس ایجنسی ناسا نے کہا ہے کہ جس طرح سے ماحولیاتی تبدیلی میں تیزی آرہی ہے اور سمندر کی آبی سطح بڑھ رہی ہے، ایسے میں 2030 میں چاند اپنے محور پر ڈگمگا سکتا ہے۔
ناسا کے مطابق چاند کے اس طرح سے ڈگمگانے سے زمین پر تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔
ناسا کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک زمین پر آنے والے نیوسنس فلڈ کی تعداد کافی بڑھ جائے گی۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پہلے ان کی تعداد بھلے ہی کم ہوگی، لیکن بعد میں اس میں تیزی آ جائے گی۔ ناسا کی تحقیق کے مطابق چاند کی حالت میں آنے والی تھوڑی سی بھی تبدیلی زمین پر زبردست سیلاب کی وجہ بن سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ہوائی کے اسسٹنٹ پروفیسر فل تھامپسن کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ماحولیاتی تبدیلی بڑھے گی، ویسے ویسے ہی زمین پر قدرتی آفات میں بھی اضافہ ہوگا۔
یہاں قابل ذکر ہے کہ چاند اپنے “لونار سائیکل” میں، جو 18.6 سال کا وقت لیتا ہے، اس کے نصف وقت میں زمین پر بڑھتے سمندر کے آبی سطح کے سبب ہائی ٹائیڈ کی تعداد زیادہ ہو جائے گی۔
اس دوران زمین کی سمندری آبی سطح ایک سمت کی طرف زیادہ ہوگی۔
ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن کے مطابق چاند کی کشش ثقل جو طوفان کی وجہ بنتی ہے، ایسی ماحولیاتی تبدیلی زمین پر آنے والے سیلاب کی بڑی وجہ ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زمین پر آنے والا سیلاب چاند، زمین اور سورج کی حالت پر منحصر کرے گا کہ اس میں کتنی تبدیلی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News