
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وعدے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے یوٹرن جیسے نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میرپور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جب میرپور آتا ہوں مجھے خوشی ہوتی ہے۔کشمیری عوام سے ہمارا سیاسی رشتہ نہیں بلکہ پیپلزپارٹی اور کشمیریوں کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو والے بھی آج کل کنفیوژ ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں کنفیوژن کا شکار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کو ایک جیالے اور عوامی وزیراعظم کی ضرورت ہے، ہم کشمیری عوام کے دکھ اور خوشی میں ان کے ساتھ ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے کوئی سلیکٹڈ نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ جب تک کشمیری ساتھ ہیں پیپلزپارٹی کو کوئی ختم نہیں کرسکتا،25جولائی کو جیالے کشمیر سے کٹھ پتلی اور شیر کو بھگائیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جس کو بھی حکومت ملی اس نے غریب کو تکلیف پہنچائی لیکن ہم نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ غریبوں کے تحفظ کیلئے ایک دیوار بن کر سامنے آئے۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کو ریلیف دیا، ہمارے دور میں تاریخی معاشی بحران تھا لیکن ہم نے معاشی بحران کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے وعدے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے یوٹرن جیسے نہیں ، ہم نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے جبکہ ہمارا پہلا کام تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News