 
                                                                              محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں تاحکم ثانی تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری تا آٹھویں جماعت تک سرکاری و نجی اسکولوں میں تاحکم ثانی تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
[amazonad category=”Mobile”]
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کیا گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں 16 جولائی سے پرائمری تا آٹھویں جماعت میں تدریسی عمل تاحکم ثانی معطل رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 