
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ شہباز شریف سے جب پوچھو لوٹا ہوا پیسہ کہاں سے آیا یہ ہراساں ہو جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج شہباز شریف صاحب نے نئی رنگ بازی کی ہے کہ (ایف آئی اے) کے افسران انکو ہراساں کر رہے ہیں۔
شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ شہباز شریف نے آج عدالت میں بھی ڈرامے کرنے کی کوشش کی جس پر معزز عدالت سے عزت و افزائی کروائی گئی، حضور لوٹ مار اور جعلی (ٹی ٹی) کا جواب دیں، ڈرامے بہت ہوچکے ہیں۔
آج شہباز شریف صاب نے نئی رنگ بازی کی ہے کہ FIA کے افسران ان کو ہراساں کر رہے ہیں۔ان سے جب پوچھو لوٹا ہوا پیسا کہاں سے آیا یہ ہراساں ہو جاتے ہیں۔ آج عدالت میں بھی ڈرامہ کرنے کی کوشش کی جس پر معزز عدالت سے عزت افزائی کروائی گئی۔حضور لوٹ مار اور جعلی TT کا جواب دیں۔ ڈرامے بہت ہو چکے
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 10, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News