امریکا کے سابق صدر نے گوگل، فیس بک اور ٹویٹر کے خلاف مقدمہ لڑنے لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جلد ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف عدالت میں ایک درخواست کرنے جا رہے ہیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
یہ درخواست امریکین فرسٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ساتھ سے مل کر دائر کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس مقدمے میں جیک ڈورسی، سندر پچائی اور مارک زکربرگ کو فریق بنانے جا رہا ہوں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان ٹیکنالوجی کمپنیوں پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ ان کی باتوں کو غلط طریقے سے جان بوجھ کر سینسر کرتی ہیں۔
رواں سال چھ جنوری کو ٹویٹر اور فیس بک کو امریکی پارلیمنٹ پر حامیوں کے حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ اور ٹویٹ کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
