Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق شوہر سے ابھی بھی دوستوں کی طرح بات ہوتی ہے: متھیرا

Now Reading:

سابق شوہر سے ابھی بھی دوستوں کی طرح بات ہوتی ہے: متھیرا

پاکستان کی معروف میزبان، اداکارہ و ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ اُن کی اپنے سابق شوہر سے طلاق کے بعد بھی دوستوں کی طرح بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

حال ہی میں متھیرا نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے ایک شو میں بطورِ مہمان شرکت کی۔

پروگرام میں متھیرا نے مختلف موضوعات کے ساتھ اپنی ناکام ازدواجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

متھیرا نے کہا کہ میں اپنی ناکام شادی شدہ زندگی کے لیے خود کو بدنصیب نہیں کہوں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ جو وقت گُزارا وہ بہت اچھا تھا اور میرا ماننا یہ ہے کہ کبھی کبھی انسان غلط نہیں ہوتا بلکہ وقت غلط ہوتا ہے جو دو لوگوں کو الگ کردیتا ہے۔

Advertisement

اداکارہ  نے کہا کہ طلاق کے بعد بھی میری اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستوں والی بات چیت ہوتی ہے، ہمارے درمیان کسی قسم کی کوئی دشمنی نہیں ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اگر دو الگ ہوں تو خوشی خوشی الگ ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے بڑی خوشی میرا بیٹا ہے اور میں اُس کے لیے ہر وقت خُدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔

متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ میں خُدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اُس نے میرے برے وقت کا اثر میری صحت پر نہیں ڈالا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر