
ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر حکومت کی لوگوں کو ماسک پہن کر مسجد آنے اور سماجی فاصلہ رکھ کر نماز ادا کرنے کی ہدایات پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے۔
اجتماعات میں بچے اور معمر افراد بھی آئے، لوگ گلے مل کر مبارک باد دیتے رہے جبکہ ملک بھر میں شہری نماز عید کے بعد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے بھی جارہے ہیں۔
عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ پرایس اوپیز جاری کردی ہیں جس کے تحت جانوروں کی قربانی کے لیے کھلے میدان کا انتخاب کرنے جبکہ قربانی کرتے ہوئے مجمع اکٹھا نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،محکمہ اوقاف اور پولیس کو کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ عید کے اجتماعات میں بیمار افراد، بچوں اور بزرگ شہریوں کو شرکت نہ کرنے دی جائے، فیس ماسک کا استعمال لازمی، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا کے باعث اجتماعات سے گریز کرنے اور اجتماعی قربانی کی ہدایت کر رکھی ہے، حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں۔
حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازعید الاضحیٰ سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کی گئی جبکہ نمازیوں کی جانب سے منہ پر ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News