Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے ازبکستان کے شہریوں کیلئے ویزے میں خصوصی سہولیات دی ہیں، وزیر داخلہ

Now Reading:

پاکستان نے ازبکستان کے شہریوں کیلئے ویزے میں خصوصی سہولیات دی ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے ازبکستان کے شہریوں کیلئے ویزے میں خصوصی سہولیات دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ازبکستان کے سفیرعزت مآب اویبک عارف عثمانووسے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ازبکستان کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ویزے کے معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانے پراتفاق قائم کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قدیم مذہبی اور ثفافتی تعلقات قائم ہیں، ازبکستان عظیم اسلامی ورثے کا امین ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی رشتے سے جڑے دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ازبک شہریوں کو پاکستان آمد کے لئے اب 5 دن کا ٹرانزٹ ویزا بھی جاری کیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب ازبک سفیر کا کہنا ہے کہ لاہور اور تاشقند کے درمیان پی آئی اے کی پرواز دو جولائی سے بحال ہوچکی ہے، ہوائی سفر کی سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اورکاروبار کو فروغ ملے گا، ویزہ سہولیات کے معاہدے پر عملدآمد سے روابط میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان
شیر افضل مروت کو علی امین گنڈاپور سے زبان درازی مہنگی پڑگئی
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، 3 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج
9 مئی کے دلخراش سانحے پر شہداء کے لواحقین کا رد عمل
پیپلزپارٹی گورنر پنجاب کی نامزدگی کے بعد بڑی مشکل کا شکار
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات؛ چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر