Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرشمہ نے مادھوری کی وجہ سے کس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا؟

Now Reading:

کرشمہ نے مادھوری کی وجہ سے کس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا؟

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کرشمہ کپور نے اہم انکشاف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ مادھوری ڈکشٹ کی وجہ سے اُنہوں نے ابتدائی طور پر فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

کرشمہ کپور نے رئیلٹی شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے گفتگو کے دوران بتایا کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں کئی اداکاراؤں نے کام کرنے سے منع کردیا تھا کیونکہ اُن کا ماننا یہ تھا کہ وہ مادھوی کے مدِمقابل ڈانس نہیں کرسکتی تھیں۔

کرشمہ کپور نے کہا کہ جب مجھے فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی تو میں نے بھی انکار کردیا تھا لیکن جب ڈائیریکٹر یش چوپڑا اور ادیتیا چوپڑا میرے پاس آئے اور مجھے فلم کی کہانی سُنائی تو میں نے اُن کی پیشکش قبول کرلی۔

اُنہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے اس فلم کی پیشکش قبول کرنے کے لیے راضی کیا تھا۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید کہا کہ والدہ نے مجھے کہا تھا کہ تُم مادھوری کی مداح ہو اور یہ اُن کے ساتھ کام کرنے کا ایک سُنہرا موقع ہے لہٰذا میں راضی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ سال 1997 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر