پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عمران عباس نے ساتھی اداکار فیروز خان کے بارے میں کیا کہہ دیا؟
اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ گپ شپ کے لیے ایک سیشن رکھا۔
[amazonad category=”Auto”]
اداکار نے اس سیشن میں اپنے مداحوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

عمران عباس نے ایک مداح کے سوال پر اداکار فیروز خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرےچھوٹے بھائی اور غیر معمولی اداکار ہیں ۔
اس سے قبل عمران عباس نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو ان کا مشہور گانا ایک ستم اور میری جاں‘ گنگنا تے ہوئے اپنی ایک آڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا تھا، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
اداکار عمران عباس کا شمار انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اکثر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
