
مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس مختلف اہم پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے وزیراعظم پورٹل طرز کا کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے سندھ میں سینٹرلائز سسٹم بنا رہے ہیں جس میں شہری صرف ایک شکایت کرے گا جو کوئی بھی دیکھ سکے گا اور سسٹم میں درخواست متعلقہ محکمے تک پہنچائی جائے گی جب تک شکایت کا ازالہ نا ہو سسٹم میں انڈیکشن موجود ہوگی۔
آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو مکمل آئی ٹی بیس پر ہونا چاہیے، کیس کس مرحلے میں ہے، اگلی پیشی کب ہے یہ سب پتہ ہونا چاہیے ، کون افسر پیشی پر گیا کون نہیں گیا یہ سب پتہ ہونا چاہیے اورسب سے پہلے شعبہ تفتیش کا منظم میکنزم بنایا جائے گا۔
مشتاق مہرنے کہا ہے کہ تمام معلومات سینٹرلائزڈ سسٹم پر موجود ہونے سے بہتری آئے گی، کیس کا فالو اپ موجود ہوگا تو پراسیکیوشن میں بھی مدد ملے گی، ایچ آر ایم آئی ایس سسٹم تھانوں کی سطح تک اپڈیٹ ہوگا اور اپڈیٹ نا ہونے پر ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک کے خلاف ایکشن ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس ویلفئیر کو بھی سینٹرلائزڈ سسٹم پر لارہے ہیں، اگر پولیس اہلکار شہید ہوگیا تو ورثاء خوار نہیں ہونگے جگہ جگہ جا کر درخواستیں نہیں دینا پڑیں گی، ایک ایپلیکشن فارم بھریں گے اور ان کو فون کال آجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News