Advertisement
Advertisement
Advertisement

مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئےاحکامات جاری

Now Reading:

مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئےاحکامات جاری
این سی او سی

این سی او سی کی ہدایات پر مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ہائی رسک سیکٹرز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ تفریحی مقامات، سینما گھر، شادی ہال،جمنازیم آنے والے افراد کیلئےویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

[amazonad category=”Mobile”]

ترجمان این سی او سی نے کہا  کہ تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے اورحفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

این سی او اسی کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور کے پی میں سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں اور ہوٹلوں میں ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کے لیے طریقہ کار کا اجراء کیا گیا ہے۔

Advertisement

این سی او سی نے مساجد اور بازاروں کے لیے پہلے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ  کے لیے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔
ریسٹورنٹس، جمنازیم، سینما گھروں، شادی ہالز انتظامیہ اور آنے والے افراد کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے جبکہ بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، اندرون اور بیرون شہر ٹرانسپورٹ پر ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے لیے تفصیلی چیک لسٹس جاری کر دی گئیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر