
کراچی میں آج موسم گرم رہے گا اور سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، ہوا کے دباؤ کے سبب سمندری ہوائیں معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ آج سندھ میں داخل ہوگا، سندھ میں آج سے بارشوں کا امکان ہے،سسٹم آج رات تک زیریں سندھ میں داخل ہوجائے گا، سسٹم کے سبب حیدرآباد ,ٹھٹھہ ،بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے، صرف شمالی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے،24 اور 25 جولائی کو کراچی میں ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے اور مون سون کا تیسرا اسپیل اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News