
عید کی تعطیلات کے دوران ویکسی نیشن سینٹر سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔
وزرات صحت کے حکام کے مطابق (این سی او سی) نے عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف عید کے روز ویکسی نیشن سینٹر بند رہیں گے۔
حکام وزرات صحت کے مطابق عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا۔
این سی او سی نے اب ویکسین کی دوسری خوارک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کردیا ہے۔
وزرات صحت کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری خوارک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کردی گئی ہے اور دوسری خوراک لگوانے کی مدت میں کمی کر دی گئی ہے۔
وزرات صحت کے احکام کے مطابق سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد لگوائی جا سکتی ہے جبکہ شہری سائنو ویک کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگوا سکیں گے۔
حکام وزرات صحت کے مطابق آسٹرازنیکا کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگوائی جا سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News